تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دہشتگردوں کی فائرنگ :ایم کیوایم کے دوکارکن شہید،الطاف حسین کااظہارافسوس

جنگ نیوز -
کراچی…شاہ فیصل کالونی میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیویم کے ایک اورکارکن کوشہیدکردیا،چوبیس گھنٹوں میں ایم کیوایم کے دوکارکنوں کودہشت گردی کا نشانہ بناکرشہیدکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ10کے کارکن ذیشان المبین گاڑی چلاتے اور پک اینڈ ڈراپ کاکام کرتے تھے۔جمعرات کی صبح وہ اپنے گھرسے روانہ ہوئے اور شاہ فیصل گیٹ کالونی قبر سستان کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے ،شہیدایم کیوایم کے سرگرم کارکن اجمل مبین شہیدکے بھتیجے تھے جنہیں گزشتہ سال دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھا،ذیشان شہیدکے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان جائے وقوعہ پرجمع ہوگئے اس موقع پرکارکنان وعوام میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے ۔دریں اثناء ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی یونٹ 105کے کارکن ذیشان المبین کی شہادت پردلی افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے ذیشان شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔انھوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ذیشان مبین شہیدکواپنے جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کوصبرجمیل عطاکرے ۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی کے کارکن ذیشان مبین کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کوکھلی دہشت گردی قراردیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوبیس گھنٹے میں ایم کیوایم کے دوکارکنوں کوشہیدکیاجاچکا ہے۔بدھ کی شب مسلح دہشت گردوں نے شاہ فیصل کالونی میں محمدوقارعالم کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا اورآج ایم کیوایم کے کارکن ذیشان مبین کو دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات کراچی کاامن تباہ کرنے کی گھناونی سازشوں کا تسلسل ہے اورتمام محب وطن سیاسی ومذہبی جماعتوں کودہشت گردی کے واقعات کے خلاف مثبت کرداراداکرناچاہئے۔ رابطہ کمیٹی نے صدر آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی، وزیرداخلہ رحمن ملک،گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ ذیشان مبین کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرعبرتناک سزادی جائے۔رابطہ کمیٹی نے ذیشان شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ذیشان مبین شہید کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.