تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نقصانات، عالمی برادری مددکرے،زرداری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ دہشت گردی سے پہنچنے والے بھاری نقصان کے ازالے کے لیے عالمی برادری پاکستان کی مددکرے۔ انہوں نے یہ بات اطالوی ارکان وفدسے کی ، جس نے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امورکے چیئرمینMr Stefano Stefani کی سربراہی میں ان سے اسلام آبادمیں ملاقات کی،صدر نے اطالوی وفد پر زوردیا کہ یورپی ممالک کا دہشت گردی کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو سمجھنا اور مارکیٹ تک رسائی دینا اہم ہے، توقع ہے کہ فرینڈز آف پاکستان کے برسلزمیں ہونے والے آئندہ وزارتی اجلاس میں پاکستان کی امدادکے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔صدرزرداری نے کہاکہ عالمی تاجر برادری کو پاکستان میں سرمایہ کارانہ دوست پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.