تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ میں نرسنگ کو عالمی معیار پر لانے کیلئے کمیٹی کی تشکیل

جنگ نیوز -
کراچی…چیف سیکرٹری سندھ فضل الرحمن زیر صدرات اجلاس میں صوبے میں نرسنگ کے معیار کو عالمی معیار پر لانے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو25جون کو رپورٹ پیش کرے گی ۔اس حوالے سے منعقد اجلاس میں ڈاکٹر عاصم ، سیکریٹری صحت ہاشم رضا ،سیکر یٹری سروسز اقبال درانی اور دیگر اعلیٰ حکومتی حکام نے شرکت کی ۔کمیٹی صوبہ سندھ میں نرسنگ کے معیارعالمی میعار پر لانے کیلئے ،نصاب میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ مختلف تجاویز پیش بناکر25 جون کو چیف سیکریٹری کو پیش کرے گی ۔جس پر صدر مملکت کی ہدایت کے مطابق فوری عملدرآمد کیا جاے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.