5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانیہ: پی پی لیبر ونگکی پیپلز ورکرز یونین اسٹیل ملزکو مبارکباد
جنگ نیوز -
لندن…پی پی پی لیبر ونگ برطانیہ کے چےئرمین عمر میمن،ڈپٹی چےئرمین حفیظ الدین شیخ،جنرل سیکرٹری اکرم شاہداد اور دیگر عہدیداران نے پاکستان اسٹیل ملزکے ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ پیپلز ورکرز یونین کوبھاری اکثریت سے شاندار کامیابی حاصل کرنے پریونین کے سربراہ شمشاد قریشی اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کو دلی مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ سال بعد جب۲۰۰۸ئئمیں پاکستان اسٹیل مل میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوا تو محنت کشوں نے بھرپور اعتماد کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے پیپلز ورکرز یونین کو سی بی اے منتخب کیا اور سی بی اے کے دو سالہ دور کے دوران محنت کشوں کے دیرینہ مسائل حل ہوئے ہیں اور انشاء الله ایک دفعہ پھر پیپلز ورکرز یونین اپنی خدمات کے ریکارڈ قائم کرے گی۔ان رہنماوٴں نے کہا کہ جیسا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اسٹیل ملز شہید بھٹو کا عوام کو تحفہ ہے لہٰذا اس کی کارکردگی اور اس کے ورکرز کی فلاح و بہبود کا مکمل خیال رکھا جائے گا تاکہ اس عظیم قومی صنعت سے ملک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کو ممکن بناکر وطن عزیز کو بھرپور فائدہ پہنچایا جاسکے۔