تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

حق پرست عوام یامین خان کی صحت یابی کیلئے دعاکریں،الطاف حسین

جنگ نیوز - لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹرکے بزرگ کارکن یامین خان کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست عوام ،ماؤں ،بہنوں،بزرگوں اور کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یامین خان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں ۔دریں اثناء بدھ کی شب شاہ فیصل کالونی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ108کے کارکن محمدوقارعالم شہید کوسینکڑوں سوگواروں کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کالونی گیٹ قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔شہیدکی نمازجنازہ جمعرات کوبعدنمازظہرجامع مسجدحنفیہ میں ادا کی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست ارکان اسمبلی نشاط محمدضیاء ،ندیم مقبول،سابقہ حق پرست بلدیاتی نمائندے،ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،شاہ فیصل کالونی سیکٹرکمیٹی کے ارکان ،علاقائی ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اوروقارعالم شہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ وقارشہیدکی فاتحہ سوئم 25 جون بعدنمازجمعہ جامع مسجدحنفیہ شاہ فیصل کالونی نمبر1میں ہوگی جس میں شہیدکی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.