5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عراق میں خودکش حملوں میں 4 پولیس اہلکار ہلاک،9 زخمی
جنگ نیوز -
بغداد…جنگ نیوز… عراق میں تین خودکش حملوں میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور فوجی اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ عراقی پولیس کے مطابق شمالی شہر موصل میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو پولیس چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو افراد نے فوجی اڈے کے قریب خودکش حملے کئے۔ دھماکوں کے بعد مختلف علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔