5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے
جنگ نیوز -
پیرس…فرانس کے مختلف شہروں میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ بڑی تعداد میں مظاہرین کے سڑکوں پر آنے کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔یونین لیڈرز کے مطابق سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے20 لاکھ افراد نے ملک بھر میں نکالی جانے والی 200 سے زائد ریلیوں میں شرکت کی۔ ریلیوں کے باعث ٹرانسپورٹ متاثر ہوئی اور بڑی تعداد میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہے۔ دارالحکومت میں ریلوے ٹریفک اور پیرس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے15 فیصد پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔ فرانسیسی حکومت بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لیے پنشن اصلاحات کے تحت ریٹائرمنٹ کی عمر60 سے بڑھا کر62کرنے پر غور کررہی ہے جس پر ملک بھر کی ورکر یونینز سراپا احتجاج بن گئی ہیں۔