5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارت نے سری لنکا کو 81رنز سے ہرا کر ایشیاء کپ جیت لیا
جنگ نیوز -
دمبولا،سری لنکا…بھارت نے ایشیاء کپ کرکٹ کے فائنل میں سری لنکا کو 81رنز سے ہرا کر پانچویں بار یہ اعزاز اپنے سر سجالیا ہے۔آئی لینڈرز کو دھونی الیون نے جیت کے لیے 269کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں کمار سنگا کارا انکے ساتھی ابتدائی ہی سے ناکام رہے، اور پوری آئی لینڈرز ٹیم 44.4اوورز میں187رنز پر ڈھیر ہوگئی، آئی لینڈرز کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین چمارا کاپو گدیرا 55کے علاوہ کوئی اور بھارتیبولروں کے آگے ٹک نہ سکا،دیگر بلے بازوں میں کنڈامبے31اورنوان کولاسیکرا 20قابل ذکر تھے۔بھارت کی جانب سے اشیش نہڑا سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے چار وکٹیں حاصل کیں،جبکہ دیگر بولروں میں ظہیر خان نے دو،جڈیجا دو اور پراوین کمار نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔واضح رہے کہ اس ایونٹ میں کامیابی سے قبل بھارت 1984،1988،1990-91اور1995میں بھی ایشیاء کپ کا فائنل جیت چکا ہے۔