تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف پابندیوں کی قراردادکی منظوری

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف پابندیوں کی قراردادکے مسودے کی اکثریت رائے سے منظوری دیدی ۔امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف پابندیوں کے بل کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے اور متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی جبکہ بل کی مخالفت میں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ایران پراقتصادی پابندیوں کا یہ مسودہ اب ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا اورتوقع ہے کہ وہاں بھی اسے بھاری اکثریت سے منظورکرلیا جائے گا ۔جس کے بعد بل کو امریکی صدر بارک اوباما کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔صدراوباما کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ایران پر نئی پابندیوں کی قراردادکے مطابق اس کے توانائی اوربینکنگ سیکٹر پر کاری ضرب لگے گی جبکہ تہران کے ساتھ کاروبارکرنے والے ممالک اورکمپنیوں کو بھی نقصان ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.