تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک روزہ میچ میں چار وکٹ سے شکست دیدی

جنگ نیوز -
کارڈیف ... انگلینڈ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چار وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔کارڈیف میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 239رنز اسکور کیے ، کیمرون وائٹ نے 86رنز اور شین واٹسن نے57رنز بنائے، اسٹورٹ براڈ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 46 ویں اورر میں چھ وکٹ پر حاصل کر لیا۔ ان فارم ایوان مورگن نے نصف سنچری اسکور کی۔کپتان اینڈریو اسٹراس نے 51 اور پال کولنگ وڈ نے 48 رنز بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.