5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
افغان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائیگی،امریکی وزیر دفاع
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے نامزد کئے گئے نئے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس حالات کے پیش نظر افغان حکمت عملی ترتیب دے سکتے ہیں تاہم امریکی وضع کردہ حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغانستان کے لیے نئے امریکی کمانڈر جنرل پیٹریاس اب افغانستان کے معاملات کو دیکھے گے اور وہ حالات کے مطابق حکمت عملی بھی ترتیب دے سکتے ہیں تاہم امریکا کی افغان پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جنرل پیٹریاس افغانستان سے امریکی فوج کے 2011 میں انخلا سمیت صدر اوباما کی افغان پالیسی سے بھی متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان کے حالات کا جائزلینگے اور حکمت عملی میں تبدیلی کے لیے سفارشات صدر اوباما کو بھیجے گے تاہم حکمت عملی میں تبدیلی کا حتمی فیصلے کا اختیار صدر اوباما کے پاس ہوگا۔