5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گلمت میں ایک اور پل زیر آب ،کئی علاقوں سے رابطہ منقطع
جنگ نیوز -
گلمت میں ایک اور پل زیر آب ،کئی علاقوں سے رابطہ منقطع
ہنزہ…گلمت کے علاقے میں واقع ایک اور پل زیر آب آگیا ہے۔ جس کی وجہ سے سینٹرل گلمت اور چمن گل کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔شاہراہ قراقرم پر واقع گلمت کے علاقے میں جوچال پل زیر آنے سے سینٹرل گلمت اور چمن گل کے علاقوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔جبکہ گلمت میں واقع شتوبر گلیشئرز سے کافی مقدار میں پانی بہہ کر جھیل میں شامل ہورہا ہے جس کی وجہ سے گلمت میں پانی کی سطع مزید بلند ہوتی جارہی ہے۔جبکہ گزشتہ روز مزید6 گھر زیر آب آگئے ہیں۔دوسری جانب متاثرین کی جانب سے اپنے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس کے علاوہ گلمت کی بیشتر زرعی اراضی بھی جھیل کے پانی میں ڈوب چکی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق عطا آباد جھیل میں پانی کی آمد12100 کیوسک ہے جبکہ اسپل وے کو ڈئنامائٹ کے ذریعے چوڑا کرنے کے بعدپانی کے اخراج میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے جو 14000 ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے۔