تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیض آباد ؛ مسافر کوچ اور کار میں تصادم ،چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

جنگ نیوز -
فیض آباد ؛ مسافر کوچ اور کار میں تصادم ،چار افراد ہلاک، متعدد زخمی

فیض آباد …چشتیاں بہاول نگر روڈ پر فیض آباد کے نزدیک مسافر کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فیض آباد کے نزدیک چشتیاں سے بہاول نگر جانے والی مسافر کوچ بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوارسب انسپکٹر میاں محمد اشفاق،پولیس کانسٹیبل عبدالمجید ،کار ڈرائیور بلال اور محنت کش محمد لطیف موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد مسافر زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پراسپتال پہنچا دیا گیا۔ہلاک ہونے والے پولیس سب انسپکٹر میاں محمد اشفاق،پولیس کانسٹیبل عبدالمجید اور کار ڈرائیوربلال کی لاشیں ان کے آبائی شہروں میں روانہ کردی گئیں ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.