تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی : بلدیہ ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی : بلدیہ ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی…کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا،پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں سرگرم رہ چکا ہے۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن نمبر 7 میں عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات گروپ کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے،پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کمانڈار ظفر حسین صوبہ خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی کی متعدد واردتوں میں ملوث رہ چکا ہے،جبکہ کمانڈار ظفر حسین کے خلاف سوات کے مختلف پولیس اسٹیشن میں مقدمات بھی درج ہیں،اور اس کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہے،لیکن گذشتہ شب ہونے والی گرفتار ی میں ملزم کے قبضے سے صرف ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے،جس کے بعد تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 310/2010 درج کرلیا ہے،پولیس حکام کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی نکلوایا جارہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.