5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
برطانیہ: سابق وزرائے اعظم کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے شخص کو پانچ سال قید
جنگ نیوز -
برطانیہ: سابق وزرائے اعظم کے قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے شخص کو پانچ سال قید
مانچسٹر…برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم ٹونی بلیئر اور گورڈن براؤن کو سال 2008 میں قتل کرنا کی منصوبہ بندی کرنے والے شخص کو پانچ سال قید کی سزا سنادی گئی۔خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں القاعدہ کے سربراہ ہونے کے جھوٹے دعویدار برطانوی شہری اسحاق کانمی کو مانچسٹر کی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنادی۔ وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ برطانوی شہری اسحاق کانمی کے القائدہ سے تعلقات نہیں تھے اور اس کا گروپ ایک فرضی گروہ تھا، جب کہ مانچسٹر عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ کانمی نے سابق وزرائے اعظم کو قتل کرنے کے لیے حمایت حاصل کرلی تھی۔