5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی :کھارادرمیں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی :کھارادرمیں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار
کراچی…کراچی کے علاقے کھارادرمیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی صدر ٹاؤن جاوید اکبر کے مطابق میٹھادر صرافہ بازار کے قریب اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔جبکہ اس کا دوسرا ساتھی عیسیٰ ٹی ٹی پستول پھینک کر فرار ہوگیا۔ایس ایس پی صدر ٹاؤن کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم نے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اطراف کیا ہے۔