تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ملزم گرفتار ،کچی شراب کی بوتلیں برآمد

جنگ نیوز -
کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا سے ملزم گرفتار ،کچی شراب کی بوتلیں برآمد

کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایکسائز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے کچی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔ایکسائز پولیس کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شفیق کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے کچی شراب کی 60 بوتلیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ وہ شہر کے مختلف علاقوں میں دیسی طور پر تیار کردہ شراب فروخت کرتا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.