5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئنز بیٹن واہگہ بارڈر پر میزبان ملک کے حوالے کر دی گئی
جنگ نیوز -
لاہور…کامن ویلتھ گیمز کی کوئنز بیٹن واہگہ بارڈر پر میزبان ملک کے حوالے کر دی گئی ہے۔اس سے قبل کوئنز بیٹن لاہور سے واہگہ بارڈر پہنچی جہاں بھارت میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کی کوئینز بیٹن کے پاکستان سے بھارت روانگی کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جارہی ہے ۔اس پروقار تقریب میں کوئنز بیٹن کامن ویلتھ گیمز کے میزبان شہر دہلی کے سفر پر روانہ ہوگی۔تقریب میں ہزاروں افراد نہایت جوش و خروش سے شرکت کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزکوئنز بیٹن جمعرات کو علی الصباح لاہور پہنچی تھی۔ ایئرپورٹ پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کوئنز بیٹن ریلے کے چار رکنی شرکاء کا استقبال کیااور استقبالیہ بھی دیا گیا۔ واضح رہے کہ مشعل 70 ملکوں کا دورہ کررہی ہے۔