تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

شروتی حسن ، عمران ہاشمی کے مقابل پہلی کامیڈی فلم میں

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کے معروف ہدایت کار مدھر بھنڈارکر نے خوبرو اداکارہ شروتی حسن کو اپنی پہلی کامیڈی فلم ” دل تو بچہ ہے جی“ میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرلیا ہے جبکہ ادکار عمران ہاشمی اس فلم میں ان کے ہیرو ہوں۔بھنڈارکا کہنا ہے کہ چند ماہ ایک ملاقات کے دوران شروتی نے میری کسی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور وہ سمجھتے ہیں کہ فلم ”Dil To Bachcha Hai Ji “ میں اس کردار کے لیے ان کے ساتھ عمران ہاشمی بہترین چوائس ہیں۔شروتی حسن معروف کامیڈین کمال حسن کی صاحبزادی ہیں اور انہوں نے فلم Luck سے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد انہیں کسی فلم میں کام کرنے کی پیشکش نہیں کی گئی۔دیکھنا یہ ہے کہ شروتی حسن عمران ہاشمی کے مقابل فلم”دل تو بچہ ہے جی“ میں اپنے کامیڈی کردار کو نبھانے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.