5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اورکزئی ایجنسی،فورسز کی جوابی کارروائی میں10شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں دس شدت پسند مارے گئے۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے انجانی میں شدت پسندوں نے آج صبح سویرے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس سے دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دس شدت پسند ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ۔جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے ۔واضح رہے کہ اورکزئی ایجنسی میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے شدت پسندوں کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک شدت پسندوں کے چالیس سے زائد تربیتی مراکز سمیت ایک سو ساٹھ ٹھکانے تباہ اور تیرہ سو سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں۔