تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل کی سطح بڑھنے سے بالائی ہنزہ کے مزید علاقے زیرآب

جنگ نیوز -
ہنزہ…عطاآباد جھیل سے پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک سے زائد ہورہا ہے، جبکہ جھیل کی سطح بڑھنے سے بالائی ہنزہ ،گوجال کے مزید علاقے زیر آب آگئے ہیں۔عطاء آباد جھیل کے اسپل وے کو چوڑا کرنے کے لئے اسپل وے کے بائیں جانب موجود بڑے بڑے بولڈرز کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔ دھماکا خیز مواد کے استعمال کے باعث پانی کے اخراج میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور جھیل میں پانی کا اخراج 14 ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا ہے۔جھیل میں پانی کی آمد 12100 کیوسک ہے جبکہ گلیشئرز کے پگھلنے کے باعث جھیل کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جس سے بالائی ہنزہ گوجال میں رہائشی مکانات اور باغات کے زیر آب آنے کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ علاقہ چمن گل اور گلمت کو ملانے والے واحد زمینی راستے کا آر سی سی پل بھی زیر آب آگیا جس کے بعد چمن گل کا قصبہ بھی ایک جزیرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ادھر ہنزہ میں موسم خراب ہونے کے باعث ہیلی سروس ابھی تک شروع نہیں کی جاسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.