تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چترال،طوفانی بارش کے بعد لاپتا افراد میں سے11کی لاشیں برآمد

جنگ نیوز -
چترال…چترال میں گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں سیلاب آجانے سے کئی گھر گرگئے جبکہ کئی افراد لاپتا ہوگئے تھے، جن میں سے 11 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق لاپتا افراد میں سے11 کی لاشیں اوچشت گاوٴں سے ملی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد چترال کے مقامی افراد، بارڈر فورس، چترال اسکاوٴٹس اور پولیس امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کے بعد مزید بارشوں کا امکان ہے۔گزشتہ روز طوفانی بارش کے بعد ڈیڑھ درجن سے زائد افراد لاپتہ ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق رات دس بجے سے طوفانی بارش شروع ہوئی اور ایک گھنٹے کے اندر چترال ٹاوٴن کے بیشتر ندی نالوں میں سیلاب آگیا جس کے باعث اوچشت میں چھ مکانات جبکہ مستجاپاندے میں پانچ مکان اور دو مساجد سیلابی پانی کی نذر ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.