5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان ہاکی کوچ کی ہالینڈ فٹبال ٹیم کے فزیکل ٹرینر کو ہائر کرنے کی خواہش
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ مچل وین ڈین ہیول نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے ہالینڈ کی فٹبال ٹیم کے فزیکل ٹرینز کو بطور کنسلٹنٹ ہائر کرنے کی خواہش ظاہر کردی ہے ۔جیو نیوز سے گفت گو میں مچل وین ڈین ہیول نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کیلئے ہالینڈ کی فٹبال ٹیم کے فزیکل ٹرینز لوک وین ایٹ کو پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ منسلک کریں ۔ ان کا کہنا تھا کہ لوک وین فل ٹائم تو پاکستان ٹیم کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے لیکن ان کی کوشش ہے کہ ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز کیلئے ان کو بطور کنسلٹنٹ اور ایڈوائزر ہائر کیا جائے ۔ پاکستان ٹیم کے کوچ کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں ابھی پی ایچ ایف سے بات نہیں کی ، لیکن بہت جلد وہ کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ سے بات کریں گے۔