تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاپ سنگر مائیکل جیکسن موت کے بعد اب ایک نئے تنازعے کا شکار

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…معروف امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن زندگی میں تو تنازعات کا شکار رہے لیکن اپنی موت کے بعد بھی تنازعات سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکے۔ان کے انتقال کے ایک سال بعد اب یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن کے گانوں میں آوازمائیکل جیکسن کی نہیں ہوتی تھی۔ مائیکل جیکسن کی پہلی برسی پر تحقیقی رپورٹر ایان ہیل پیرن ایک دستاویزی فلم ’ گون ٹو سون‘ پیش کر رہے ہیں جس میں آنجہانی گلوکار کی شخصیت اور فنی زندگی کے خفیہ گوشے بے نقاب کیے گئے ہیں۔دستاویزی فلم کے مطابق مائیکل جیکسن کے گانے ان کی اصل آواز میں نہیں بلکہ مصنوعی آواز میں رکارڈ کیے جاتے تھے۔فلمساز ایان ہیل پیرن کے مطابق جب وہ مائیکل جیکسن سے ملے تو ان کی آواز سن کر چونک گئے کیونکہ ان کی آواز ویسی باریک اور تھر تھراتی ہوئی نہیں تھی جیسی دنیا بھر میں ان کے دیوانوں کو گانوں میں سنائی دیتی ہے بلکہ ان کی آواز مردانہ اور بھرّائی ہوئی تھی۔ اوراس بات کی تصدیق کئی لوگوں نے کی ہے کہ مائیکل جیکسن کی حقیقی آواز بالکل مختلف تھی۔رپورٹ کے مطابق کنگ آف پاپ گھر میں اکثر کیپ پہنے رہا کرتے تھے۔فلم ’گون ٹو سون ‘ آج پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کی پہلی برسی کے موقع پر 58 ملکوں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.