5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دبئی لوکل ریلوے دنیا کا محفو ظ ترین ریلو ے نظا م
جنگ نیوز -
دبئی…سی ایم ڈی…ایک حا لیہ رپو رٹ کے مطا بق دبئی کا لو کل ریلو ے نظام دنیا کے محفو ظ ترین ریلو ے نظا موں میں شا مل ہے او راس میں سفر کر نے والے مسافروں کو سب سے کم مجرمانہ سر گرمیوں کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔دبئی پو لیس کے مطابق دبئی ریلو ے میں سفر کرنے والے ہر دس لاکھ مسافروں میں سے صر ف ایک اعشاریہ چھ افراد کو کسی مجر ما نہ حا دثے کا سا منا کر نا پڑتا ہے جو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے ریلو ے نظا موں کی بہ نسبت نہا یت کم ہے ۔برطانیہ میں یہ شر ح یہ ہر دس لاکھ پر تیرہ،بو سٹن میں پا نچ اعشا ریہ آ ٹھ ،شکا گو میں بارہ اعشاریہ تین اوراٹلانٹا میں سات اعشاریہ پا نچ ہے۔دبئی پو لیس کے مطا بق گز شتہ سال دبئی میٹر و میں صرف دو مجر ما نہ کیس سامنے آ ئے تو جو کہ جیب تراشی کے تھے اس طر ح دبئی میٹر و سسٹم کم و بیش جرا ئم سے مکمل طور پر پا ک ہے ۔