5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی کیون پیٹرسن منہ میں چوسنی لئے ہوئے
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…چوسنی کا لفظ سنتے ہی ذہن میں کسی نومولود بچے کی تصویر آجاتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی بڑوں کو منہ میں چوسنی ڈالے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو ملاحظہ فرمائیں زیرِ نظر تصویر انگلینڈ کے مایہ ناز اوپنر کھلاڑی اور بولر 29سالہ کیون پیٹرسن کی ہے جو اپنے منہ میں اپنے بچے کی چوسنی لگائے میڈیا کے کیمروں کی نظر میں آگئے۔کیون پیٹرسن کوچوسنی لینے کا شوق نہیں ہے بلکہ اپنے ایک مہینے کے بچے کی کار سیٹ بیلٹ باندھتے ہوئے چوسنی انہوں نے ہاتھ سے اپنے منہ میں پھنسا لی تاکہ سیٹ بیلٹ باندھنے میں کوئی دِقت نہ ہو۔واضح رہے کہ کیون پیٹرسن آجکل لندن میں اپنی اہلیہ جیسیکا اور بچے کے ساتھ موجود ہیں اور آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے سیریز میں ایک میچ کی سبقت حاصل کرنے کا جشن منا رہے ہیں۔