5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی فروخت،اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…نجکاری کمیشن نے نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی فروخت کے سلسلے میں مالیاتی مشیر مقرر کرنے کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کا مختلف کمپنیوں میں توانائی کے شعبے، نجکاری اور انتظامیہ کا تجربہ لازمی ہو جب کہ درخواست فارم 9 جولائی 2010 تک حاصل کیے جاسکتے ہیں۔نجکاری کمیشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کمپنیوں کو فوری طور پر مالیاتی و تکنیکی تجاویز جمع کرانے کے لئے دستاویزات ای میل کر دی جایئں گی اور کمپنیاں اپنی تجاویز 16 جولائی تک جمع کرا سکیں گی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی اس وقت سعودی عرب میں مختلف منصوبے پر کام کر رہی ہے۔