5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جذبہ خیر سگالی، بھارتی وزیر داخلہ کا 4پاکستانی قیدی رہا کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
نئی دہلی…فارن ڈیسک… بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے پاکستان کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کے تحت بھارت میں قید چار پاکستانیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ بھارتی خبر رساں ادارے ’پریس ٹرسٹ آف انڈیا‘ کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر گجرات جیل میں کئی الزامات میں قید چار پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ان قیدیوں کو30جون کو اٹاری بارڈر پر پاکستانی رینجر کے حوالے کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چدم برم آج سے پاکستان کا دور وزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔26نومبر کے واقعے کے بعد وزارتی سطح پر بھارت کا یہ پہلا پاکستانی دورہ ہوگا۔پاکستان کے وزیر داخلہ رحمان ملک کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کا امکان ہے۔