5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرم ایجنسی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے40سے زائد افراد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…کرم ایجنسی میں پاگل کتے نے 40 سے زاید افراد کو کاٹ ڈالا۔کرم ایجنسی میں بوشہرہ، نستی کوٹ اور کنج علی زئی سمیت اپر کرم کے دیگر علاقوں میں پاگل کتے نے قبائیلیوں کو پریشان کر ڈالا۔پاگل کتے نے گلیوں میں تو کئی افراد کو کاٹا جب کہ کئی گھروں میں گھنس کر بچوں اور پالتو جانوروں کو بھی کاٹا جس سے 42 افراد زخمی ہوگئے۔تاہم قبائلیوں نے بڑی کوششوں کے بعد پاگل کتے کو مار ڈالا۔قبائلی علاقوں میں وزیراعظم پروگرام برائے بنیادی صحت کے انچارج کے مطابق پاگل کتے سے متاثر افراد کو ویکسین سمیت مفت طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔