تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پشاور،ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام سرکای ادارے ہائی الرٹ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر تمام سرکاری ادارے ہائی الرٹ ہیں جبکہ جوگنی اور جہانگیرہ کے مقامات پر حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کاکام جاری ہے ۔ڈی سی او پشاور سراج احمد خان نے جیو نیوز کو بتا یا کہ دریا ئے کابل مین یونین کونسل جو گنی اور جہانگیرہ کے مقام پر سیلا ب کا خدشہ ہے اور ان مقامات پر حفاظتی پشتے قائم کرنے کے لیے ساڑھے تین ہزار بوریاں بھیجی گئی ہیں۔ ڈی سی پشاور نے بتایا کہ سیلاب سے ممکنہ امراض کے پھیلنے کے خطرہ پر ادویات فراہم کردی گئی ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کوئک ریسپانس کمیٹیوں کو بھی بروقت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.