5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد9کروڑ80لاکھ ہو گئی
جنگ نیوز -
کراچی…رواں مالی سال میں جولائی سے مئی کے دوران پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد پانچ فی صد اضافے کے ساتھ 9کروڑ 80لاکھ ہوگئی۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سالانہ بنیاد پر موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں پانچ فی صد اضافہ ہوا ہے جبکہ رواں مالی سال جولائی سے مئی تک ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں70لاکھ کا اضافہ ہوا۔پی ٹی اے اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر موبی لنک کے پاس ہے جس کے 32.6 فی صد کے ساتھ تین کروڑ 19لاکھ صارفین ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب ٹیلی نار اور یوفون کے صارفین ہیں۔