5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ،جمعتہ المبارک کے موقعے پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں جمعتہ المبارک کے موقع پرسیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔شہر کی اہم مساجد اور امام بارگاہوں پرپولیس اورسیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کوئٹہ میں جمعتہ المبارک کے موقع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ شہر میں مختلف شاہراہوں اور مصروف چوراہوں پرسکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے اہلکار شہر میں گشت بھی کررہے ہیں تاکہ کسی بھی طرح کی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹا جاسکے۔کوئٹہ میں سورج گنج بازار،پرنس روڈ،مسجد روڈ ،میکانگی روڈ،سرکی روڈ،سیٹلائیٹ ٹاون،جناح روڈ ،سریاب روڈ، علمدارروڈاور دیگر مقامات پرتین سو سے زائد مساجد اور امام باگاہوں کے باہرپولیس اوردیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔شہر کی کئی مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر نماز جمعہ کے اوقات میں شاہراہیں بند کردی جاتی ہیں۔ شہر کے حساس مقامات پر فرنٹیئر کور کا گشت بھی جاری ہے۔