تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی میں آئندہ24گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان

جنگ نیوز -
کراچی…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے35 ڈگری سیٹنی گریڈ رہنے کا امکان ہے ،جبکہ کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے تیز ہوائیں12 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف مقامات پر آئندہ 24 گھنٹوں کے دروان بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.