5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی اسٹاک ایکسچینج نے21کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج نے ان21کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیے جنھوں نے پانچ سال سے اپنے شیئرہولڈرز میں کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ نمایاں کمپنیوں میں این آئی بی بینک، دیوان سلمان فائبر، میپل لیف سیمنٹ، حسیب وقاص شوگر، العباس سیمنٹ، میک پیک فلم، نقشبندی انڈسٹریز، سدرن نیٹ ورک، اور سدرن الیکٹرک کے علاوہ دیگر مختلف کمپنیاں شامل ہیں۔یہ کمپنیاں گذشتہ پانچ سال یا اس سے زائد عرصے سے اپنے کارپوریٹ نتائج میں خسارہ ظاہر کررہی ہیں جس کی وجہ سے حصص یافتگان میں ڈیویڈنڈ یا بونس کی تقسیم نہیں کی جا سکی ہے۔