تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کترینہ کیف گردن میں درد کا شکار، فلم کی عکس بندی میں تعطل

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ کو خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف جنہیں مڑ مڑ کر دیکھنے میں ان کے مداح گرد کی تکلیف کا شکار ہوجاتے ہیں مگر اب کترینہ کیف خود اس درد کا مزا اٹھارہی ہیں اور ان کی اس تکلیف کے باعث فلم ”زندگی ملے گی نہ دوبارہ“ کی عکس بندی روک دی گئی ہے۔کترینہ آج کل زویا اختر کی فلم” زندگی ملے گی نہ دوبارہ“کی عکس بندی کے لیے اسپین میں ہیں۔ گزشتہ روز شوٹنگ کے دوران جِم میں مناظر کے مسلسل فلمائے جانے کی وجہ سے ان کی گردن میں تکلیف ہوگئی ہے اور اب حال یہ ہے کہ کترینہ کو نہ تو دائیں کچھ نظر آتا ہے اور نہ ہی بائیں جانب کچھ دکھائی دیتا ہے کیونکہ وہ اپنی گردن کو گھما نہیں سکتیں۔ کترینہ کی اس تکلیف کو دیکھتے ہوئے فلم”زندگی ملے گی نہ دوبارہ“ کی عکس بندی ایک بار پھر ملتوی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اسپین میں بارش کی وجہ سے زویا اختر کی اس فلم کی عکس بندی پہلے ہی کئی روز ملتوی کی جاچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.