تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

میٹنگ میں وقفہ لیکر صدر اوباما روسی صدر کے ہمراہ برگر کھانے پہنچ گئے

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . سی ایم ڈی . . . روسی صدردمتری میدیوف آجکل امریکا کے دورے پر موجود ہیں جہاں وہ امریکی صدر باراک اوباماکے ساتھ اہم امور پر دو طرفہ بات چیت اور اہم مسائل پر مذاکرات میں مصروف ہیں ۔گذشتہ روز بھی دونوں صدور طویل الوقتی میٹنگوں میں مصروف رہے اور زور و شور سے جاری میٹنگ میں وقفے کے دوران امریکی اور روسی صدر نے ریلیکس کرنے کے لیے برگر کی دکان کا انتخاب کیا۔امریکی ریاست ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں واقع Ray's Hell Burgerکی دکان پر جب دو اہم حکومتی شخصیات ہیم برگر کھانے پہنچیں تو وہاں موجود صارفین نے بڑی گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔ایک ہی میز پر موجود دونوں صدور اپنے مترجم کی مدد سے بات چیت میں مصروف رہے۔امریکی صدر نے پیاز،ٹماٹر،سلاد اور پنیر والا چیز برگر آئس ٹی کے ساتھ نوش فرمایا تو دوسری طرف روسی صدر نے مشروم،پیاز اور جلپینو والا چیز برگر کوک کے ساتھ تناول کیا۔جب ان دونوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فرنچ فرائس کھائیں گے تو بیک وقت جواب آیا ہاں شےئر کرکے۔گرمی کے پیشِ نظر دونوں سربراہاں مملکت نے سوٹ زیبِ تن کرنے کے بجائے صرف سفید شرٹ میں ہی برگر کھانے کے لیے جانے کو ترجیح دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.