5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ،نوجوان کے اغوا کے بعد رشتے داروں نے سریاب روڈ بلاک کر دیا
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نوجوان کو اغوا کر کے لے گئے جب کہ واقعہ کے خلاف اہل خانہ نے احتجاجاً سریاب روڈ بلاک کر دیا۔کوئٹہ کے علاقے موسٰی کالونی میں نامعلوم مسلح کارسوارافرادنے فضل محمد کو اغوا کیا اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے۔ نوجوان کے اغوا کے خلاف اس کے اہل خانہ اورمحلہ داروں نے احتجاجاًسریاب روڈبلاک کردیاجس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔اس دوران مظاہرین نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکارموقع پرپہنچ گئے اورمظاہرین سے مذاکرات کئے اورانھیں یقین دہانی کروائی کہ مغوی کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔جس کے بعد روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔