5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مسلم لیگ (ن) کی پانچ اراکین پنجاب اسمبلی کی ڈگریاں عدالت میں چیلنج
جنگ نیوز -
لاہور . . . مسلم لیگ (ن) کی پانچ خواتین ارکان پنجاب اسمبلی کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔رابعہ اشرف کی طرف سے دائر درخواست میں مسلم لیگ (ن) کی ارکان پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین،صائمہ محی الدین،محمودہ ساہی ،فرح دیبا اورشگفتہ شیخ کی بی اے کی ڈگریوں کو چیلنج کیاگیاہے۔درخواست میں کہا گیاہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ان ارکان اسمبلی کی ڈگریوں کے خلاف درخواست بلاجواز مستردکی، عدالت نے ان کی ڈگریوں کامتعلقہ یونیورسٹیوں سے ریکارڈ بھی طلب نہیں کیا اوران کیسوں کے فیصلے میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔درخواست میں پانچوں خواتین ارکان اسمبلی کو نااہل قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔