تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اراکین اسمبلی کی ڈگریوں کا معاملہ،عدالتی فیصلے پر عمل ہو گا،الیکشن کمیشن

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کی تعلیمی اسناد کی چھان بین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل کیا جائے گا ۔ سپریم کورٹ نے مسلم لیگ نواز کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی نااہلی کے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو جعلی ڈگری رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی کے خلاف فوری کارروائی کاحکم دیا ہے ۔ عدالت عظمٰی نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ جعلی ڈگری رکھنا، عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نااہلی کے ساتھ قابل سزا جرم ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے جیونیوز کو بتایا کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ ملتے ہی اس کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ارکان پارلی منٹ کی تعلیمی اسناد کی ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کا عمل پہلے سے جاری ہے اور کسی رکن اسمبلی یا سینیٹر کے نااہل ہونے سے خالی ہونے والی نسشت پر ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.