5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رواں مالی سال1250ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے،رؤف
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے ترجمان اسرار رؤف کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے 23جون 2010 تک مجموعی طور پر 1250 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے۔ترجمان ایف بی آر اسرار رؤف نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی سے 23 جون 2010 تک مجموعی طور پر 1250 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے۔انہوں نے کہا کہ براہ راست محصولات کی مالیت 19فی صد اضافے کے ساتھ 482 ارب روپے رہی جبکہ سیلز کی مد میں 15.3 فی صد اضافے کے ساتھ501 ارب روپے جمع ہوئے۔اسرار رؤف نے مزید بتایاکہ رواں مالی سال کے اختتام تک محصولات کی مالیت 1300 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔