5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پشاور میں آئل ٹینکر کو آگ لگنے کی ایکسکلیوزو فوٹیج جیو نیوز کو موصول
جنگ نیوز -
پشاور . . . پشاور کے علاقہ جھگڑا کے قریب جی ٹی روڈ پر گذشتہ روز آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے کی ایکسکلیوزو فوٹیج جیونیوز کو موصول ہوئی ہے۔یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے اس وقت محفوظ کر لیے جب جی ٹی روڈ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔فوٹیج میں ڈرائیور آگ کے گولے کو بھگا رہا ہے اور ٹینکر سے نکلتا ایندھن آگ پکڑ رہا ہے جس سے جی ٹی روڈ پر آگ کی روشن دیوار سی بن رہی ہے۔ واضح ہو کہ آئل ٹینکرز کو آگ لگنے کے واقع میں ایک اسکول بس سمیت پٹرول پمپ کو بھی نقصان پہنچا تھا۔