تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ایچ ای سی کا سرکاری اساتذہ اور افسروں کی بھی اسناد جانچنے کا فیصلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے عوامی نمائندوں کے بعد ملک بھر کی سرکاری جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کے اساتذہ اور آفیسرز کی اسناد بھی جانچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزنامہ جنگ کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان کو خط تحریر کیا ہے کہ وہ اپنے تمام اساتذہ اور افسران کی اسناد کی فوٹو کاپی تصدیق کیلئے جولائی کے وسط تک ہائر ایجوکیشن کمیشن بھجوادیں۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر کے مطابق ان کی یونیورسٹی اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر جاری کر رہی ہے جس میں تمام اساتذہ اور افسران سے اسناد طلب کی جائیں گی جنہیں جمع کر کے ہائر ایجوکیشن کمیشن بھجوایا جائیگا۔ اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اسمبلی کی تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے متعلقہ جامعات اور انسٹی ٹیوٹس کو بھیجنے کا سلسلہ آئندہ دو روز میں شروع ہوجائے گا۔ تاحال ملک کی کسی بھی جامعہ کو اسمبلی کے اراکین کی اسناد تصدیق کیلئے موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری کے مطابق تعلیمی اسناد تصدیق کیلئے بذریعہ ڈاک بھیجی جا رہی ہیں۔ یہ تعلیمی اسناد ہائر ایجوکیشن کمیشن کے خطوط کیساتھ جامعات کو دو تین روز کے اندر موصول ہونا شروع ہو جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.