تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

90فیصد امریکی زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں، رپورٹ

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . 90فیصد امریکی زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں۔ امریکی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صرف دس فی صد امریکی مطلوبہ سطح تک نمک کا استعمال کرتے ہیں ۔نمک کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر میں اضافہ کرتا ہے جس سے دل کے عارضے کی علامات زیادہ ہوجاتیں ہیں۔ایک امریکی روزانہ 3466ملی گرام سوڈیم کھا جاتا ہے یہ مقدار محکمہ صحت کی تجویز کردہ مقدار سے دوگنی ہے۔ ایک امریکی کو روزانہ 23سو ملی گرام سے کم نمک استعمال کرنے کی ہدایت ہے ۔امریکی امراض قلب کنٹرول کے مرکز کے مطابق دس میں سے نو امریکی تجویز کردہ مقدار سے زیادہ نمک کھاتے ہیں۔سوڈیم بہت سی غذاوٴں کا جز ہے۔ کھانے کی میز پر نمک کا کنٹرول کیا جا سکتا ہے لیکن غذاوٴں سے انہیں نہیں نکالا جا سکتا۔روزمرہ کی غذائی اشیا اناج اور گوشت میں سوڈیم کی مقدار ہوتی ہے۔ سوڈیم بلڈ پریشر کا موجب بنتا ہے جس سے ہارٹ اٹیک کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں عارضہ قلب سے اموات کی تعداد سالانہ ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔70فی صد بالغ افراد کو روزانہ15سو ملی گرام سے کم نمک کھانا چاہیے لیکن اس پر صرف5.5فی صد عمل کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.