تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مائیکل جیکسن کو دولت کی خاطر قتل کیا گیا؛ بہن لاٹویا جیکسن

جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . سی ایم ڈی . . . آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی بہن لاٹویا جیکسن نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے بھائی کو دولت کی خاطرقتل کردیا گیا۔لاٹویا کا کہنا ہے کہ مائیکل کے عزیز و اقارب اور ان کے مداح ان کی موت کی سچائی جاننے کے حقدار ہیں۔لاٹویا کے مطابق جس دن ان کے بھائی نے انہیں فون پر بتایا تھا کہ مائیکل اب ان کے درمیان نہیں رہے تو انہوں نے بلاتردّدیہ سوال پوچھا تھا کہ کس نے مارا؟لاٹویا کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو ان کی بے پناہ جائیداد اور ان کے مرنے سے اس جائیداد میں ہونے والے ممکنہ اضافے کے سبب مارا گیا ہے۔مائیکل کی بہن کا ماننا ہے کہ ان کو مارنے والے جانتے تھے کہ ان کے زندہ رہنے کے بجائے ان کی موت زیادہ دولت حاصل کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔لاٹویا کا مزید کہنا ہے کہ مائیکل کی موت کی وجوہات بلکہ ان کے قاتلوں سے انجان رہناناصرف ان کے خاندان کے منہ پر طمانچہ ہے بلکہ مائیکل کے بچوں اور پوری جیکسن فیملی کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.