5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پاکستان ممبئی حملوں کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے،چدم برم
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . بھارت کے وزیر داخلہ چدم برم نے کہا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔چدم برم سارک کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں شرکت کے لئے آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔توقع ہے کہ وہ آج پاکستانی وزیر داخلہ رحمان ملک سے بھی ملاقات کریں گے۔بھارتی ذرائع کے مطابق پاکستان روانگی سے پہلے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ممبئی حملوں میں ملوث ملزموں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ چدم برم کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کو بھارت کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔