تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چوہے کے پھیپھڑوں کی ازِسر نو نشوونما اور پیوند کاری کا کامیاب تجربہ

جنگ نیوز -
ہارٹ فورڈ . . . امریکا کی Yale Universityکے سائنسدانوں نے ایک چوہے کے خراب پھیپھڑوں کی لیبارٹری میں ازِ سر نشوونماکرکے دوبارہ چوہے کے جسم میں اس کی پیوند کاری کا کامیاب تجربہ کیا۔سائنسدانوں نے چوہے کے جسم میں دوبارہ پیوند لگائے گئے پھیپھڑوں کی چلتی سانسوں کا کئی گھنٹوں تک مشاہدہ بھی کیا۔ماہرین کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے ذریعے اب پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کی جان بچ جانے کی سطح میں کئی فیصد اضافہ ہوگا اور ایسے ادویات کی تیاری میں بھی مدد ملے گی جن کے تحت جسم میں اعضاء کی پیوند کاری قبول نہ کرنے والے محرکات کی روک تھام کی جاسکے گی۔اس اہم تجربے سے حاصل ہونے والے نتائج کے تحت مستقبل میں ناصرف عطیہ کیے جانے والے خراب اعضاء کی ازِ سر نو نشوونما ہوسکے گی بلکہ یہ انسانی اعضاء کی ضرورت کے وقت دوبارہ افزائش کے لیے بھی نئی راہیں کھول دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.