5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکا کی عظیم الشان عمارتوں پر گرنے والی بجلی کی کڑک کے مناظر
جنگ نیوز -
شکاگو . . . سی ایم ڈی . . . امریکی شہر شکاگو میں آنے والے طوفان کے باعث اس کی دو عظیم الشان عمارتوں پر بجلی کڑکنے کے مناظر دور دور تک دیکھے گئے جنہیں ایک فوٹو گرافر نے اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔ہینکا ک ٹاور پر موجود فوٹو گرافر نے ویلس ٹاور اور ٹرمپ ٹاور پر آسمان سے گرنے والی بجلی کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے کئی میل دور سے بھی واضح طور پر عکس بند کرلیا۔ جب اچانک بجلی کی کڑک ٹاوروں پر پڑی تو بجلی گراتا آسمان جامنی رنگ میں ڈھل گیا ۔طویل المنزلہ عمارتوں پر واضح ہونے والی بجلی کی کڑک گذشتہ دنوں اس ریاست میں آنے والے طوفان کے موقع پر دیکھی گئی۔