تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ملکہ شراوت کا جیولری برانڈ ایمبیسیڈر بننے کیلئے 10کروڑکا مطالبہ

جنگ نیوز -
ممبئی . . . سی ایم ڈی . . . بالی وڈ میں اپنی بے باک اداکاری سے ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ملکہ شراوت اب مصنوعات کی تشہیری مہم کا حصہ بننے کے لیے بلا جھجھک بھاری معاوضہ کا مطالبہ کرنے لگی ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے یہ کہہ کر ایک جیولری کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے سے انکار کردیا کہ اگر انہیں 10کروڑ معاوضہ دیاجائے گا تو وہ معاہدہ پر دستخط کریں گی۔شراوت کو گمان ہے کہ ہالی وڈ انڈسٹری میں کام کی وجہ سے وہ فلمی دنیا میں شناخت رکھتی ہیں اور ان کی اس حیثیت کے باعث جیولری کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی صورت میں اس کمپنی کو کثیر منافع حاصل ہوسکتا ہے ، اس لیے ان کا 10کروڑ روپے کا مطالبہ درست ہے۔جیولری کمپنی بھی Mallika کے اس دعوے کو درست سمجھتی ہے جبھی اس کمپنی نے بالی وڈ اداکارہ کے مطالبہ پر غور شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.