تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

فیصل آباد،پولیس نے ڈاکو سمجھ کر پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو مار دیا

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . فیصل آباد میں پیڑولنگ پولیس اہلکاروں نے پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی اور گھر کے واحد کفیل سرکاری ملازم کو ڈاکو سمجھ کر مار ڈالا، چار اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق محمد امجد محکمہ ڈاک کا ملازم تھا اور ڈجکوٹ کے نواحی علاقے میں رہائش پذیر تھا۔محمد امجد ایک جنازے میں شرکت کے بعد سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ وہاں سے گزرنے و الے پیڑولنگ پولیس کے اہلکاورں نے اسے ڈاکو سمجھ کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے محمد امجد موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر اس کے ورثا موقعے پر پہنچ گئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے پیٹرولنگ پولیس کے چار اہل کاورں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے جب کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔محمد امجد پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.