تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور :دیوار گرانے پر تاجروں اور ایل ڈی اے انتظامیہ کا جھگڑا

جنگ نیوز -
لاہور :دیوار گرانے پر تاجروں اور ایل ڈی اے انتظامیہ کا جھگڑا

لاہور…تھانہ لبرٹی مارکیٹ میں کارسرکار میں مداخلت پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بھتیجے چودھری محمد الہٰی سمیت 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایل ڈی اے کا عملہ لبرٹی مارکیٹ میں ایک مقامی ہوٹل کی تعمیر ناجائز پارکنگ کو گرانے کے لیے وہاں پہنچا تو ہوٹل میں موجود چودری شجاعت احمد کے بھتیجے اور چودھری شفاعت کے بیٹے چودھری محمد الہٰی نے ایل ڈی اے کے عملے کے ساتھ بدتمیزی شروع کردی جس پر بات ہاتھا پائی پرپہنچ گئی۔ اس دوران ایل ڈی اے کے عملے نے تھانہ لبرٹی مارکیٹ سے پولیس کو طلب کرلیا جس نے وہاں پہنچ کر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے چودھری محمد الہٰی کو انکے ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے تھانے لے گئے۔ بعدازاں ایل ڈی اے کے عملے کی جانب سے درخواست پر چودھر محمد الہیٰ سمیت 16 افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کی ایف آئی آر درج کرلی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.